بارشوں سے 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

Jun 26, 2023 | 10:34 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب،کے پی، بلو چستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے 12 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب، اسلام آباد ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

بارش سے نقصانات

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ لاہور میں شدید گرمی کے بعد شدید بارش ہوئی جہاں سب سے زیادہ بارش ائیر پورٹ اور اطراف میں ہوئی۔ بارش اور طوفان سے لاہور کے 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے اور متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی  جب کہ گوجرانوالا، شیخو پورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقوں چمن، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل، کوہلو،قلات اور جھل مگسی میں بھی شدید بارش ہوئی جب کہ  وادی زیارت اور گردونواح میں ژالہ باری ہوئی اس دوران سیلابی ریلےمیں  بچہ بہہ گیا۔

کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد کئی پول گر گئے جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔پشاور میں موسلا دھار بارش کے بعد اسٹیڈیم چوک میں پانی جمع ہو گیا، مالاکنڈ،سوات، چارسدہ، لوئر دیر،صوابی، مردان مانسہرہ میں بھی بارش ہوئی، بونیر میں چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور6 افراد زخمی  ہوگئے۔

مزیدخبریں