پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی

ایک نیوز: پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔شرقپور، پتوکی، شیخوپورہ، لالیاں، کلور کوٹ، اوکاڑہ، بھلوال اور چنیوٹ میں بارش کا ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب باغ آزاد کشمیر اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، انتظامیہ نے ندی نالوں کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔خیبر پختوںوا میں رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تھم گئی ہےجس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ آسمان پر اب بھی کالے بادل چھائے ہوئے ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، چترال، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، کرم، بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں کہیں تیز آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل خیبر پختوںخوا محکمہ ریلیف کے سیکریٹری عبدالباسط کا  کہنا تھا کہ مون سون کے خطرات سے نمنٹے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کا مقصد آفات کےخطرات کو کم کرنا اور بروقت ردعمل فراہم کرنا ہے۔ محکمہ ریلیف کے زیر انتظام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ تجربات کی روشنی میں اہم اسباق کو پلان میں شامل کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ریلیف نے کہا ہے کہ پلان کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع بشمول چترال اَپر، چترال لوئر، سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، چارسدہ، نوشہرہ، کوہستان اَپر، شانگلہ اور دیر اپر کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلیف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے 6 دیگر اضلاع کو ہائی رسک کے زمرے میں رکھا گیا ہے جن میں مالاکنڈ، دیر لوئر، تورغر، کوہستان لوئر، کولائی پالاس کوہستان اور پشاور شامل ہیں۔