نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، بھاری جرمانہ 

Jun 26, 2023 | 05:01 AM

ایک نیوز :قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برازیل کے فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر روک دی گئی ،جرمانہ بھی کیاجائے گا۔ 
تفصیلات کےمطابق برازیل کے فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے روکی گئی ہے۔اس بارے میں متعلقہ حکام کاکہنا ہےکہ ریو ڈی جنیرو کے کوسٹل ٹائون میں نیمار کے گھر کی تعمیر کے دوران کئی ماحولیاتی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ جس کی وجہ سے نا  صرف وہاں پر تعمیراتی کام کو رکوادیاگیا ہے بلکہ  معروف فٹبالر کو اس وجہ سے ایک ملین ڈالر تک جرمانہ  بھی کیا جاسکتا ہے۔
حکام کے مطابق جب وہ تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد نیمار ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔  جس پر انہیں  حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں