ایک نیوز :ایبٹ آباد میں میرا جانی چوٹی پر جانے والے چھ سیاح لاپتہ ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق لاپتہ سیاحوں کا تعلق پشاور سے ہے۔ سیاحوں سے فیملی کا رابطہ منقطع ہے۔ سیاحوں کی تلاش کیلئے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔میرا جانی چوٹی تک پہنچنے سے قبل خطر ناک جنگل اور پہاڑی علاقہ ہے ۔
دوسری جانب اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی سپیشل ٹیم نے سیاحوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو 1122 مری اور ایبٹ آباد پولیس کے اہلکار بھی ریسکیو سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔