ایک نیوز :راولپنڈی کی گلستان کالونی میں 12 سالہ یتیم بچی مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بن گئی ۔
پولیس کے مطابق ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے دادا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 12 سالہ لڑکی 23 جون بروز جمعہ کی شام گھر سے سودا سلف لینے نکلی تو لاپتا ہو گئی۔
شکایت میں کہا گیا کہ ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے اپنے دادا کو بتایا کہ سلمان اسے دو دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کسی جگہ لے گیا اور ریپ کا نشانہ بنایا۔ملزمان نے بچی کے بال بھی کاٹ دیے، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے دادا کی درخواست موصول ہو گئی ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پولیس لڑکی کا میڈیکل کروانے کے لیے ہسپتال گئی ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، طبی معائنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔