ایک نیوز : بجٹ میں 2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پہلے2001سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس تھا۔ نان فائلرز کیلئے 3 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔ بجٹ میں 2501 سے 3ہزار سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔پہلے2501سے 3ہزار سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کیلئے 2 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔ نان فائلرز کیلئے 4 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
جبکہ بجٹ میں 3ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پہلے 3ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کیلئے ڈھائی لاکھ روپے ٹیکس تھا۔ نان فائلرز کیلئے 4.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔
2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ
Jun 26, 2023 | 01:14 AM