ایپل کےنئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

 ایپل کےنئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
کیپشن: The prices of Apple's new iPhones are expected to increase

ایک نیوز :آئی فون 15 سیریز ابھی تک متعارف نہیں کرائی گئی مگر اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایپل کےنئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہو سکتے ہیں۔

 ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز متعارف کراتے ہوئے عالمی سطح پر تو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا مگر امریکا میں ایسا نہیں کیا گیا۔

 مگر اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 سیریز کی قیمتوں میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، بالخصوص آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ امکان ہے۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس کی قیمتیں بالترتیب 799 اور 899 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئی فون 15 پرو کو خریدنے کے لیے کم از کم 1099 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔

کچھ عرصے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔

اسی طرح مختلف لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں ایپل کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا کیمرا سنسر موجود ہوگا۔