لبیک اللھم لبیک،مناسک حج کاآغاز ، عازمین منٰی پہنچ گئے

لبیک اللھم لبیک ، مناسک حج کا آغاز آج ہوگا 
کیپشن: Alhamdulillah, Hajj rituals will begin today

 ایک نیوز :مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روزمسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج نے طواف ادا کیا۔  لبیک اللھم لبیک کی صدائیں ،عازمین منٰیٰ پہنچ گئے۔

مِنیٰ میں عازمین حج کے لیے خیموں کی بستی آباد ہوگئی۔ پاکستان کے 2 لاکھ عازمین سمیت 160ممالک سے 25 لاکھ کے قریب عازمین  لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے منٰی پہنچا ،عازمین آج  کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اورکل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد  مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔

حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ”  کل ادا کیا جائے گا۔حاجی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہراور عصر کی نمازیں قصر کرکے پڑھیں گے۔  دن بھر ذکراذکارکریں گے اور جبل رحمت پر جا کر اپنی اور امت مسلمہ کی بخشش کی دعائیں کریں گے ۔

    سورج غروب ہوتے ہی حاجی مزدلفہ چلے جائیں گے جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھیں گے، رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔  یہاں سے ہی شیطانوں کو مارنے  کیلئے کنکریاں جمع کریں گے،10 ذی الحج صبح فجر کے بعد واپس منٰی چلے جائیں گے جہاں رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور خانہ کعبہ جا کرطواف زیارہ کریں گے اور واپس منی جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک حج کیلئے آنے والے عازمین کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔