گائے نےعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

گائے نےعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: The cow took the world record

ایک نیوز: امریکہ کے شہر نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی میگن ریمن کی ملکیت میں چار سالہ ’گھوسٹ‘ نامی گائے نےکرتب دکھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔


تربیت یافتہ شیروں،بندروں اوردیگرجانوروں کو ہم نے کرتب دکھاتے دیکھا ہی ہے ،لیکن یہاں ہم گائے کی بات کررہے ہیں،جس نے منفرد حرکات دکھا کرعالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیزورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکہ کے شہر نیبراسکا سے تعلق رکھنے والی میگن ریمن کی ملکیت میں چار سالہ ’گھوسٹ‘ نامی گائے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کرتب دکھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔گنیزریکارڈ میں ان 10 کرتب کو درج کیا گیا ہے جو گائے نے 1 منٹ میں دکھائے۔

حکم کے بعد جگہ پر رہنا۔
جب بلایا جائے تو آجانا۔
خود ہی گلے میں رسا ڈالنے آجانا
گھومنا
جھُکنا
چوکی پر کھڑا ہونا
ٹانگ اٹھانا
گھنٹی بجانا
بوسہ دینا
سر ہلانا
میگن کے مطابق گائے مختلف رنگوں کے درمیان فرق کرنے سمیت اوربھی کئی صلاحیتوں کی حامل ہے۔