لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے.
لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو ایسی شکست دیں گے کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے ،ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے۔
قبل ازیں پی پی 168 کنونشن میں عمران خان کی آمد پر بدنظمی ہوئی، رش کے باعث ہال کا دروازہ ٹوٹ گیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی روانگی کے وقت بھی کارکنان کا رش اور دھکم پیل ہوئی۔