پنجاب کی 6 تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کی تجویز ، مراسلہ جاری کردیا گیا

Jun 26, 2022 | 19:13 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:لاہور ، پنجاب میں چھ نئے اضلاع بنانے کی تجویز سامنے آگئی جس پر عملدرآمد کی صورت میں صوبے میں اضلاع کی تعداد 36 سے بڑھ کر 42 ہوجائے گی۔

نئے اضلاع کے قیام کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے متعلقہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں پٹوار سرکلز، تھانوں اور مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
مجوزہ نئے اضلاع میں وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ، سرگودھا کی تحصیل بھلوال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اورمظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔
نئے انتظامی یونٹس بنانے پر پابندی کی وجہ سے کہسار اور تونسہ کو ضلع کا درجہ نہیں دیا جا سکا۔
مزیدخبریں