مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینیوبینی ٹاورن نامی کلب میں بیس افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جبکہ ان کے جسم پر کسی قسم کی چوٹ یا زخم کا نشان نہیں تھا۔
موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔
ایسٹرن کیپ صوبے کے وزیراعلیٰ آسکر میبویانی نے اس واقعے پر افسوس کا اًظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔انہوں نے ا موات کی ممکنہ وجہ نہیں بتائی تاہم کثرت شراب نوشی کی مذمت کی۔
پولیس حکام کے مطابق مرنے والے افراد کی عمریں اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان تھیں۔