دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
میزائلوں کے حملے کے باعث ایک رہائشی عمارت تباہ ہوچکی ہے۔حملوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ حملے آج ایک ایسے موقع پر کیے گئے جب جرمنی میں جی سیون ممالک کا سربراہ اجلاس ہورہا ہے۔
اجلاس میں تمام ملکوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ روسی جنگی مشین کی ’’آکسیجن‘‘ کو کیسے بند کیا جائے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ جی سیون اور نیٹوکو روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ جنگ اخلاقی اور جذباتی لحاظ سے ایک مشکل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ہفتے کے روز روس کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرین کے مشرقی شہر سیوروڈوناٹسک پر قبضہ کرچکا ہے۔