شہباز حکومت کیلئے ایک اور مشکل، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

شہباز حکومت کیلئے ایک اور مشکل، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کروں گا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ جمع ہوں گے جبکہ آپ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس عائد کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکس سے مزید مہنگائی ہوگی اور متعدد انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور کئی صنعتوں نے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے میں حکومت رکے گی نہیں کیونکہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ہے اور اس پر سپر ٹیکس سے چیزیں بنانے کا خرچہ اور انڈسٹری پر بوجھ بڑھے گا۔