این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ہزار 4 سو 37 ٹیسٹ کئے گئے، 406 نئے مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.81 ریکارڈ کی گئی۔
ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 50 ویں نمبر پر ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 2 اور مریض انتقال کرگیا۔
صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 4061 زیرِ علاج مریضوں میں سے 94 کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔