گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار

گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور سمیت پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار
لاہور: گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

شدید گرمی کے بعد پنجاب میں بادلوں کے بسیرے، لاہور میں بارش اور بادلوں سے موسم حسین ہوگیا۔ مسلم ٹاؤن، کینال، کوٹ لکھپت میں بادل برس پڑے، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، دیگر علاقوں میں بھی رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔