صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 2 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری  دیدی  

Jul 26, 2024 | 22:03 PM

 ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف زرداری  کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی،  جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے  ہوگی۔

جسٹس سردارطارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے سابق ججز ہیں۔

یاد  رہے کہ گزشتہ دنوں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔  

مزیدخبریں