سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے کملا  ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا

سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے کملا  ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا
کیپشن: Former US President Barack Obama announced his support for Kamala Harris

ایک نیوز:سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشل اوبامہ نے بھی کمیلا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا  ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق    سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے   کملا  ہیرس کی حمایت کا اعلان  انہیں  فون کرکے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ ا مجھے اور مشل (اہلیہ ) کو کمیلا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوارحمایت پر فخر ہے ۔  

صدارتی امیدوار   کملا  ہیرس نے سابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشل کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ 

واضح  رہے کہ نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس ممکنہ صدارتی امیدوار ہوں گی اور حال ہی میں ہونے والے مختلف سرویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔