پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع  کرادی 

Jul 26, 2024 | 19:20 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع  کرادی ،فہرست میں  صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کے نام شامل ہیں۔   

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرائی گئی ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی ہے۔  

ذرائع کے مطابق صنم جاوید، عالیہ حمزہ ،کنول شوذب ، روبینہ شاہین ، سیمابیہ طاہر کا نام قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے  دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے لال چند ملہی کانام قومی اسمبلی میں اقلیتی نشست کے لیے دیا جبکہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے  دیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں  پی ٹی آئی  کو دینے کا حکم  دیدیا  تھا۔

مزیدخبریں