ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئےبرطانوی صحافی چارلس گلاس کو ملنے کی اجازت نہ مل سکی۔
جیل حکام کی جانب سے انکار سننے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے برطانی صحافی کا کہنا تھا میں بانی پی ٹی آئی کے دوست کی حیثیت سے اڈیالہ جیل آیا تھا، میں سمجھتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہونا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد جیل سے رہا ہوں گے۔
انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی سخت جیل کاٹ رہے ہیں، وہ اپنی بیرکس میں سورج نہیں دیکھ سکتے، اپنے خاندان اور دوستوں سے ملاقات نہیں کرسکتے، وہ ایک مشکل انسان ہے، جیل میں کتابیں پڑھ رہا ہے اور عبادت کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں خود کو پاکستان میں ہونے والے ’’ ڈرامے‘‘کیلئے تیار کررہا ہے۔
برطانوی صحافی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کہاں ہورہے ہیں؟ پاکستانی اداروں کو چاہیے کہ ملک میں بھوک اور غربت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔