ویب ڈیسک: شاہراہ فیصل کے پلازے میں لگی آگ پر 6 گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے ،حادثے میں 6افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، بلڈنگ کی بالائی منزلوں پر کولنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں داخل ہے۔
انچارچ ایمرجنسی جناح ہسپتال کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ وائرنگ ڈگ میں آگ لگی، جو آٹھویں فلور سے دسویں فلور تک پہنچ گئی، کچھ افراد کے ابھی بلڈنگ موجود ہونے کی اطلاعات ہیں، اسنارکل کے ذریعے لوگوں کو عمارت سے نکالا جا رہا ہے۔
مزید بتایا کہ کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے۔
فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، دعویٰ کیا کہ آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔
فائربریگیڈ کے مطابق ایک اسنارکل اور فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز نے کاشف سینٹر میں لگی آگ پر قابو پانے میں معاونت کی، پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز اور عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، پاک بحریہ کے 5 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور تجربہ کار عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔