پرامن احتجاج کی راہ میں جعلی پنجاب حکومت روڑے اٹکا رہی ہے، بیرسٹر سیف  

Jul 26, 2024 | 16:09 PM

ایک نیوز:مشیر اطلاعات  بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے  عوام کے جمہوری حق پرامن احتجاج کی راہ میں پنجاب کی جعلی حکومت روڑے اٹکا رہی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف  نے ردعمل   دیتے ہوئے کہا ہے  پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، پنجاب فارم 47 کی جعلی حکومت پی ٹی آئی کی عوامی طاقت سے خوفزدہ ہے، راج کماری کی جعلی حکومت فسطائیت کے عروج پر ہے، پنجاب کی جعلی راج کماری جمہوریت کیلئے  تقریریں تو بہت کرتی ہے لیکن عوام کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے سے ڈر رہی ہے  ۔ 

جعلی راج کماری نے عوامی طاقت کی ڈر سے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دیا، اپنی جعلی حکومت کو بچانے کیلئے  پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا، جمہوریت کا راگ الاپنے والے آج خود ہی جمہوری حقوق دینے سے ڈر رہے ہیں، بغض عمران اور پی ٹی آئی میں چچا اور بھتیجی دونوں نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے، سازشی ٹولہ کچھ بھی کرلے عوام کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی   کو نہیں نکال سکتے،  ان  کی غیر آئینی حرکتیں بتارہی ہے کہ انکا خاتمہ قریب ہے، راج کماری اتنا ظلم کریں کہ کل کو پھر برداشت بھی کرسکیں ۔     

مزیدخبریں