ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے  40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی 

  ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے  40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی 
کیپشن: Asian Development Bank has approved a loan of 400 million dollars for Pakistan

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی  ۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی 2025تک پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالردے گا،رقم پاکستان میں سیلاب سےمتاثرہ گھروں اورانفراسٹکچرکی تعمیر پرخرچ ہوگی۔

اے ڈی بی کےمطابق یہ فنڈزسیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیر نو کے منصوبےکا حصہ ہیں، پاکستان میں 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے سندھ میں بڑی تباہی ہوئی۔

اےڈی بی کاکہنا ہےکہ منصوبے کےتحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولیات کو بحال کیا جائےگا، سیلاب سےسندھ میں 83 فیصدگھرمتاثرہوئے،21 لاکھ گھرمکمل یا جزوی تباہ ہوئے،2سال گزرنے کےباوجودکئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرزمیں رہنے پرمجبور ہیں۔