عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانےوالےکوبےنقاب کریں گے،لیگی خواتین رہنما

Jul 26, 2024 | 15:46 PM

ویب ڈیسک:  وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مسلم لیگی خواتین رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی جعلی تصاویر لگا کر ویڈیو وائرل کی گئی، ان   کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کا پیچھا کریں گے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والوں کیخلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی ، جنہوں نے جعلی تصاویر اور ویڈیو لگا کر عظمیٰ بخاری کی تذلیل کی،جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کو بھی قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،منفی پروپیگنڈا کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا ۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائےگا،ایک سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا اورسیاسی تربیت اس میں شامل ہے،سیاسی رہنما قوموں کی تربیت کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں