نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ  

Jul 26, 2024 | 15:30 PM

 ایک نیوز:ہفتہ وار مہنگائی  کی شرح   0.17 فیصد مزید بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہوگئی ،ادارہ شماریات نےمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔  ادارہ شماریات کی  جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں19 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

ایک ہفتے میں چکن 4.80 فیصد مہنگا ہوا، لہسن 2.01 ،دال چنا 1.87 اور انڈے 1.71 فیصد مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے بیف 0.93 اورگڑ کی قیمت میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا، دال مونگ 0.84 اور تازہ دودھ کی قیمت 0.45 فیصد بڑھ گئی، جلانےوالی لکڑی 0.23 اور سیگریٹس کی قیمت میں0.12 فیصد کا اضافہ  دیکھنے میں آیا۔  

ایک ہفتے کے   دوران  ٹماٹر 9.19 اورپیاز 2.14 فیصد سستے ہوئے، کیلے0.53 اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی، آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد  کمی ریکارڈ  کی گئی ، حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمت میں   1.04 فیصد  کمی ہوئی ۔  

مزیدخبریں