ایک نیوز :واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے ایک بار پھر پی آئی اے کے اکائونٹس منجمد کر د ئیے ہیں۔ایندھن نہ ملنے پر درجنوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے پر 4ارب روپے ٹیکس واجب الادا ہیں۔پی آئی اے نے ٹکٹس پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4ارب روپے اکٹھے کر رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس منجمد ہونے پر پی آئی اے کو طیاروں کیلئے فیول کی خریداری کی ادائیگی میں مشکلات کاسامنا ۔پی ایس او نے قومی ایئر لائن کی متعدد پروازوں کو فیول کی فراہمی سے ۔انکارکردیا۔ایندھن کے حصول میں مشکلات سے آج پی آئی اے کی کراچی سے جانیوالی 7پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370،کراچی سے لاہور کی پی آئی کی پرواز 306،کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350،پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز 310،پی آئی اے کی کراچی سے بہاولپور،لاہور جانیوالی پرواز پی کے302،پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان جانیوالی پرواز منسوخ ،اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309،کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمند کئے گئے تھے ۔انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر اکائونٹس بحال کئے گئے تھے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اکاؤنٹس بندش کی تصدیق کر دی۔اکاؤنٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آر سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں ،اکاؤنٹس بندش کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔