سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو بناتے ہوئے سانپ نے سپیرے کو ڈس لیا

سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو بناتے ہوئے سانپ نے سپیرے کو ڈس لیا
کیپشن: سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو بناتے ہوئے سانپ نے سپیرے کو ڈس لیا

ایک نیوز :سوشل میڈیا پر فالورز بڑھانے کا شوق سعودی سپیرے کو مہنگا پڑگیا، ویڈیو بناتے ہوئے سانپ نے سپیرے کو ڈس لیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق نائف المالکی سعودیہ کے سانپ پکڑنے والے سپیرے کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن اس شوق کی وجہ سے ایک سانپ کے کاٹنے سے ان کی جان پر بن آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔
 نائف المالکی نے بتایا کہ طائف کے پہاڑ پر مجھے سجادہ سانپ دکھائی دیا، اس سانپ کو دیکھتے ہی میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اسے پکڑتے ہوئے ویڈیو بنائی جائے تاکہ بعد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے فولورز بڑھائے جاسکیں۔نائف المالکی کے مطابق میں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو لائیو سانپ پکڑنے کا نظارہ دکھا ہی رہا تھا کہ اس دوران میری توجہ ہٹنے سے سانپ نے اپنے دانت میرے ہاتھ پر گاڑھ دیئے، سانپ کے کاٹتے ہی مجھے پتہ چل گیا کہ اس کا زہر مہلک ہے ۔
سعودی سپیرے کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کرکے اسے ہاتھ سے دور کرکے بھاگا اور پھر طبی مدد کی تلاش میں بھاگنے لگا اس دوران ایک دوست کی مدد سے میں بروقت اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔