مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی اجازت مل گئی

Jul 26, 2023 | 23:02 PM

ایک نیوز : مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ کی اجازت مل گئی۔
ایک نیوز :بھارتی پارلیمنٹ نے شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے معاملے پر نریند مودی کی حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی اجازت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 542 کے ایوان میں 301 کی واضح اکثریت حاصل ہے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اپوزیشن اتحاد کا اصل مقصد ووٹنگ کے ذریعے منی پور پر ہونے والے مسائل اجاگر کرنا اور بحث کرنا ہے جہاں رواں برس مئی سے اب تک 130 افراد مارے گئے اور 60 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں جہاں ریاستی حکومت بی جے پی کے پاس ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے جاری سیشن کے دوران منی پور کے واقعات پر وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحتی بیان کا مطالبہ کیا اور اس کے لیے پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں