امریکہ میں دوران پرواز خاتون نے اپنی سیٹ پر ہی پیشاب کردیا

امریکہ میں دوران پرواز خاتون نے اپنی سیٹ پر ہی پیشاب کردیا
کیپشن: A woman peed on her seat during a flight in America

ایک نیوز : امریکہ میں دوران پرواز عملے کی طرف سے دو گھنٹے تک ٹوائلٹ جانے سے روکے رکھنے پر ایک خاتون نے اپنی سیٹ کے پاس ہی پیشاب کر دیا۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون کی اس حرکت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ سپرٹ (Spirit)ایئرلائنز کی کسی پرواز میں پیش آیا ہے۔
ویڈیو میں خاتون پرواز کے عملے کو سخت ملامت کر رہی ہوتی ہے۔ غصے سے بپھری خاتون عملے کو گالیاں دیتے ہوئے جہاز کے فرش پر ہی بیٹھ جاتی ہے اور پیشاب کر ڈالتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ عملے نے دو گھنٹے سے ٹوائلٹ کے دروازے بند کر رکھے ہیں اور اب میرے لیے کنٹرول کرناناممکن ہو گیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق خاتون کی یہ ویڈیو ایک ایئرہوسٹس کی طرف سے بنائی گئی ہے، جو پیشاب کرتی خاتون کو طنزاً کہتی ہے کہ ”کیمرے کی طرف دیکھ کر ’ہیلو‘ کہہ دیں۔“ ایئرہوسٹس کے ان الفاظ پر خاتون مزید مشتعل ہو جاتی ہے اور اسے مغلظات سے نوازنے لگتی ہے۔ ویڈیو کے آخر میں ایئرہوسٹس دیگر مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک بار پھر طنزیہ طور پر کہتی ہے کہ ”آپ لوگ پانی وافر مقدار میں پیا کریں کیونکہ آپ کے پیشاب سے بدبو آتی ہے۔“