پنجاب میں دریاؤں کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

Jul 26, 2023 | 22:22 PM

ایک نیوز :پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ جاری کردیا، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر 40 ہزار 650 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہاہے ۔  دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر 84430 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر 390395 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔ سلیمانکی اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ننکانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اوکاڑہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق  ساہیوال قصور اوکاڑہ پاکپتن وہاڑی بہاولنگر کے اضلاع ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں ۔
سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور ،بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ ،راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ مقامی انتظامیہ کو نالوں کی کراسنگ پر پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے جاچکے ۔ انتظامیہ نشیبی علاقوں میں خوراک کے گوداموں کی حفاظت کویقینی بنائے۔ عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں ۔

مزیدخبریں