ایک نیوز : امریکہ میں اپنے کم عمر سٹوڈنٹ کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی 22سالہ ٹیچر کو 40سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ریچل گوڈل نامی یہ لڑکی امریکی ریاست وسکانسن کے اوک کریک ہائی سکول میں پڑھاتی تھی جہاں اس نے اپنے 16سال سے کم عمر طالب علم کے ساتھ کلاس روم میں ہی جنسی تعلق قائم کیا۔
طلبہ میں اس حوالے سے چہ مگوئیاں ہونے پر سکول انتظامیہ نے پوچھ گچھ کی تو ٹیچر کے قبیح فعل کا انکشاف ہوا، جس پر انتظامیہ نے اوک کریک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعے کی رپورٹ کر دی۔ سکول انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ بھی پولیس کو دی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیچر اپنے طالب علم کے ساتھ ایک گھنٹے تک کلاس روم میں اکیلی رہی اوراس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ سکول کے باہر بھی ٹیچر اس طالب علم کے ساتھ کافی وقت گزارتی رہی ہے۔ پولیس کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے طالب علم نے بھی اپنی ٹیچر کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیچر پر عائد کیے گئے الزامات ثابت ہونے پر اسے ممکنہ طور پر 40سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ملزمہ کے خلاف عدالت میں آئندہ سماعت 11اگست کو ہو گی۔
کم عمر سٹوڈنٹ کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے والی ٹیچر کوسزا
Jul 26, 2023 | 22:14 PM