بائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کردہ پابندی معطل

Jul 26, 2023 | 21:26 PM

ایک نیوز :  امریکی عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ کی  جانب سے میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں داخلے کے خواہش مندوں کے پناہ کی درخواست دینے پرعائد پابندی معطل کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق  امریکی ڈسٹرکٹ جج  جان ٹیگار نے حکم جاری  کرتے ہوئے میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں داخلے  کے متلاشی افراد کے پناہ کی درخواست دینے پر  عائد پابندی معطل کردی۔ عدالتی حکم میں پابندی کو پناہ گزینوں سے متعلق ملکی قوانین سے متصادم قرار دیا گیا۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے  رواں سال مئی  میں یہ  پابندی  عائد کی تھی جس کے تحت امریکا میں پناہ لینے کے خواہش مندوں  کی اکثریت درخواست دینے کی  اہل  نہیں رہی تھی۔

   تاہم  اس عدالتی فیصلے کا کوئی فوری نمایاں اثر ہونے  کے امکانات محدود ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے میں جو بائیڈن انتظامیہ کو  اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت  دی گئی ہے اور عالمی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اس فیصلے  کے خلاف سرکٹ کورٹ  آف اپیلز  سے رجوع بھی کرلیا ہے۔

مزیدخبریں