اداکار عمران عباس فلم کی عکسبندی کیلئے لندن روانہ 

Jul 26, 2023 | 21:04 PM

ایک نیوز :عمران عباس اپنی نئی آنے والی فلم جی وے سوہنیا جی کی فلم بندی کے سلسلے میں لندن روانہ ہو گئے۔بھارتی پنجابی فلم میں پاکستانی اداکار کے سمی چاہل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

کچھ ہی عرصے قبل ہی عمران عباس نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ اب اداکار نے بتایا ہے کہ وہ اپنی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی کی فلم بندی کے لیے لندن روآنہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے اداکار نےسوشل میڈیا کے زریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

فلم کے پوسٹرکے حوالے سے عمران نے یہ کیپشن بھی دیا کہ ’ اک راہی کو منزل کے لئے دو قدموں کی دوری ہے’ ۔ ساتھ ہی عمران نے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں کہ وہ اپنے پہلے بھارتی امریکی پنجابی پراجیکٹ کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔ اس فلم کی پروٖڈکشن بھارتی انڈین فلم کلی جوٹا کی ہی ٹیم کر رہی ہے۔

اس فلم میں عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی بھارتی اداکارہ سمی چاہل Simi Chahal ۔جبکہ فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی لاہور اورلندن کے میں رہنے والے کرداروں کی زندگی کی عکاسی کریں گی۔۔جی وے سوہنیا جی 6 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں