ایک نیوز :بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کا کہنا ہے کہ دھونی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ سکتے ہیں۔
ساکشی نے چنئی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے خاوند کے اداکاری میں ڈیبیو سے متعلق بات کی۔
دھونی اور ساکشی نے حال ہی میں نئے پروڈکشن ہاؤس "دھونی انٹرٹینمنٹ" کا اعلان کیا تھا، تامل فلم 'لیٹس گیٹ میریڈ' دھونی انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہے۔
چنئی میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کی بنائی گئی پہلی فلم پروموٹ کرنے کےلیے ساکشی پریس کانفرنس کر رہی تھیں۔
اس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر دھونی کے مطابق فلم ہوئی تو وہ ضرور کریں گے، وہ کیمرے سے شرماتے نہیں ہیں۔
ساکشی کا کہنا تھا کہ دھونی 2006 سے اشتہارات کےلیے اداکاری کر رہے ہیں اور وہ کیمرے سے خوفزدہ نہیں ہوتے، تو اگر کوئی اچھا کام ملا تو وہ ضرور کریں گے۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھونی ایکشن فلمیں کرتے ہوئے اچھے لگیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ ایکشن میں رہتے ہیں۔