ایک نیوز :افریقی ملک نائیجر کے صدارتی محل میں محافظوں نے بغاوت کردی۔صدر محمد بازوم کو اپنے ہی محافظوں نے یرغمال بنالیا۔
عرب میڈیا کے مطابق نائیجر کے صدر محمد بازوم کو محافظوں نے یرغمال بنالیا ۔عرب میڈیا نے صدارتی محل کے حوالے سے بتایا کہ محل کے محافظوں کی بغاوت میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔مسلح افواج نے اپنے رد عمل میں کہا کہ محافظوں نے صدر کو نہ چھوڑا تو فوج صدارتی محل پر دھاوا بول دے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق محافظوں کی بغاوت کے باوجود صدارتی محل میں صورتحال کشیدہ نہیں۔محافظوں کی بغاوت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔