ایک نیوز:لاہور میں محکمہ صحت اور ایل ڈی اے کی ٹیموں نے پی ٹی آئی سینیٹرڈاکٹرزرقا کا کلینک سیل کردیا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کینٹ ڈاکٹر کی سربراہی میں ٹیم نے ڈاکٹر زرقا کا کلینک سیل کیا ۔تھانہ ڈیفنس اے میں درخواست دے دی گئی ۔
ڈی ڈی ایچ او کینٹ کاکہنا تھا کہ ایف ایس سی پاس لڑکیاں کلینک چلا رہی تھیں۔ڈاکٹر زرقا چھاپے کے دوران کلینک پر موجود نہیں تھیں ۔ کلینک میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔ کلینگ میں ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔ڈینگی کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ میں درخواست دے دی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی سینیٹرزڈاکٹرزرقا کے کلینک کو ایل ڈی اے نے بھی سیل کرکے نوٹس جاری کردیا۔
ایل ڈی اے کے مطابق ڈاکٹر زرقا گھر کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کررہی ہیں۔2دن میں کمرشل پراپرٹی کو رہائشی پراپرٹی میں تبدیل کیا جائے۔اگر دو دن کے اندر پراپرٹی اپنے اصل حالت میں نہ آئی تو قانون کارروائی کی جائے گی۔