سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ ایف آئی اے میں طلب

سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ ایف آئی اے میں طلب
کیپشن: سائفر کیس : چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ ایف آئی اے میں طلب

 ایک نیوز :ایف آئی اے نے سائفر تحقیقات کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو یکم اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف  آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو  نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں سائفر تحقیقات کیس میں پیش ہوکر سوالوں کے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ریکارڈ کرائے گئے بیان اور شواہد و ریکارڈ کاجائزہ لینے کے بعد مزید سوال اٹھے ہیں جن کے جواب درکار ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اگست کو دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے  موقف کے حق میں دستاویزات  بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔