ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف وکیل قتل کیس میں 24جولائی کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیاگیا۔
عدالتی حکم پر کوئٹہ میں وکیل قتل کیس کے درخواست گزار ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ پیش ہوئے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے التواء کی استدعا کی۔التواء کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کی جاتی ہے۔
عدالتی حکم نامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل قتل کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔ابھی کیس کے میرٹ پر کوئی دلائل نہیں دیئے گئے۔ممکن ہے گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے آئندہ سماعت پر موجودہ بینچ دستیاب نہ ہو۔24 جولائی کی عدالتی کارروائی کو ایسے سمجھا جائے جیسے کیس سنا ہی نہیں گیا۔آئندہ سماعت پر کیس کسی بھی دستیاب بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔