24گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Jul 26, 2023 | 18:05 PM

ایک نیوز: ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ،24گھنٹوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھاربارشوں کے باعث  بلوچستان کے اضلاع لورالائی، قلات،سبی ،مکران ،نصیرآباد میں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ہل ٹورنٹ کا خطرہ ہے. دریائے کابل سے منسلک ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے. 

 محکمہ موسمیات کے مطابق  خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں طغیانی کا خدشہ برقرار رہے گا. 

 ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع وحفاظتی تدابیر کی تشہیر کی جائے. حساس علاقوں کیجانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے.  کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں۔نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں