بھارت کے بعد  چینی لڑکی بھی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی

بھارت کے بعد  چینی لڑکی بھی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی
کیپشن: بھارت کے بعد  چینی لڑکی بھی شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی

ایک نیوز :بھارت کے بعد چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی بھی سوشل میڈیا پر بننے والے دوست سے ملنے پاکستان پہنچ گئی۔

ڈی پی او دیر لوئر ضیاء الدین کے مطابق چینی لڑکی باجوڑ کے رہائشی جاوید سے شادی کی خواہش مند چینی لڑکی لوئر دیر کے علاقے ثمر باغ پہنچی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ جاوید اور چینی لڑکی گزشتہ 3 سالوں سے سنیپ چیٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔ چینی لڑکی کو مکمل سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور سیکورٹی وجوہات کے باعث چینی لڑکی کو نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے۔ چینی لڑکی 3 ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان آئی ہے۔