سول جج کے گھر تشدد کاشکارگھریلوملازمہ کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

سول جج کے گھر تشدد کاشکارگھریلوملازمہ کی میڈیکل رپورٹ آ گئی
کیپشن: The medical report of the victim of domestic violence has arrived at the house of the civil judge

ایک نیوز : سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کاشکار گھریلو ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ 12رکنی بورڈ نے پنجاب حکومت کو جمع کروادی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق : تشدد کے باعث بچی کے جسم میں خون کی گردش نہیں ہورہی۔لڑکی کا جگر شدید متاثر ہوا۔ انفیکشن کے باعث لڑکی کا بلڈ پریشر گرتا جارہا ہے۔ لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں۔ ڈر خوف اور شدید زخموں کے باعث لڑکی بات کرنے سے قاصر ہے۔ شدید انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کو جسم پر شدید سوجن ہے۔ لڑکی حالت خراب ہونے کی وجہ سے کچھ کھا پی نہیں سکتی۔ لڑکی کو خوراک کی نالی لگادی گئی۔لڑکی کے خون میں ریڈ، وائٹ بلڈ سیلز، پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہوگئے ہیں۔ انفیکشن اور زخموں کے باعث لڑکی کی شوگر بہت کم ہوگئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد کاشکار  لڑکی کے دونوں بازو فریکچر ہیں۔ تشدد کے باعث لڑکی کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔لڑکی کو آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ تشدد زدہ لڑکی کا بلڈ پریشر بحال کرنے کے لیے ویسوپریسر سپورٹ پر رکھا جائے گا۔ میڈیکل بورڈ نے لڑکی بون میرو بایوپسی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔