ایک نیوز:عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400روپے کمی کے بعد 2لاکھ22ہزار 100روپے ہو گئی۔10گرام سونے کی قیمت 2058روپے کمی کے بعد 1لاکھ90ہزار 415روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 12ڈالر اضافے کے بعد 1972ڈالر کا فی اونس ہوگیا۔