اونچی ا ڑان کو بریک لگ گئی،ڈالرسستاہوگیا

اونچی ا ڑان کو بریک لگ گئی،ڈالرسستاہوگیا
کیپشن: The high flight was braked, the dollar was reduced

ایک نیوز: انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی، روپے کے مقابلے میں سستاہوگیا۔

 سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروباری کے اختتام پر ڈالر 1روپے48پیسے ستا ہو کر 288.52سے کم ہو کر 287.04روپے پربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے50پیسے سستا ہو کر 292روپے پر بند ہوا ۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر مارکیٹ 265 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 682 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 117 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,724 جبکہ کم ترین سطح 46,499 رہی۔