پرویز الہی کو عدالت پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب،جیل خانہ، ہوم سیکرٹری کو بڑی سزائیں

Jul 26, 2023 | 15:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ  بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے50،50ہزار جرمانہ کر دیا ۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی۔چوہدری پرویز الہی کیطرف سے عاصم چیمہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔عدالت نے چوہدری پرویز لہی کو پیش نہ کرنے پر آئی پنجاب آئی جیل خانہ جات ہوم سیکرٹری کو شو کاز نوٹس جاری  کرتے ہوئے انکی سیلری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت پرویز لہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب آئی جی جیل خانہ اور ہوم سیکرٹری کی پچاس پچاس ہزار جرمانہ بھی کر دیا  ہے۔ عدالت نےپرویزالٰہی کو 5 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الہی کو تین بجے تک پیش کرنے کی مہلت دی تھی۔

مزیدخبریں