ایک نیوز: اسپیکر سندھ اسمبلی نے رعنا انصار کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصار کا نام سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے لیے تجویز کیا تھا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار سندھ اسمبلی میں پہلی خاتون قائدِ حزبِ اختلاف ہوں گی۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ صوبائی اسمبلی رعنا انصار کی بطور قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی صوبائی اسمبلی سندھ کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے
آغا سراج درانی نے کہا کہ میں رعناانصار کو مبارکباد دیتاہوں کہ آپ پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں،رعناانصار اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھ گئیں جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس دو اگست تک ملتوی کردیا گیا۔