حکومت کا ویب سائٹس، ویب چینلز اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

حکومت کا ویب سائٹس، ویب چینلز اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ
کیپشن: Government's decision to register websites, web channels and YouTube channels

ایک نیوز: حکومت نے ویب سائٹس، ویب چینلز اوریوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے لیے پی ٹی اے کی طرز پرالگ ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کیلئے وفاقی کابینہ نے ای تحفظ اتھارٹی بل کی منطوری دے دی ہے۔ 

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بل اصولی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا۔  جس کے تحت تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کرے گی۔ ویب سائٹس کے اجازت نامے اور خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اسی اتھارٹی کے پاس ہوگا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی، اتھارٹی ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار رکھے گی، ویب مانیٹرنگ کا اختیار پی ٹی اے سے واپس لیا جائے گا۔