گھریلو ملازمہ پر تشدد، پولیس سول جج کی اہلیہ کو گرفتار کرنےمیں ناکام

Jul 26, 2023 | 15:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وفاقی پولیس  ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والی  سول جج کی اہلیہ تک پہنچنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق سول جج کے والد کا وفاقی پولیس سے رابطہ  ہو جس میں سول جج کے والد نے آج شام تک معاملات نمٹانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سول جج کی اہلیہ کی جانب سے ابھی تک ضمانت نہیں کروائی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے سول جج کے اسلام آباد والے گھر کے باہر اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔متاثرہ ملازمہ کے والد نےوفاقی پولیس پر دباؤ کا الزام لگایا ہے۔ ملازمہ کے والد کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دباؤ کے تمام الزامات مسترد کر دئیے، پولیس کا کہنا ہےکہ میرٹ کے مطابق تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی پولیس نے تھانہ ہمک میں اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی سول جج کی اہلیہ سومیہ بی بی کے خلاف کم سن ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا۔وفاقی پولیس نے بچی کے مبینہ الزام پر اس کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل کی۔

مزیدخبریں