لاہور: 9محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوگا

Jul 26, 2023 | 13:19 PM

ایک نیوز: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اور زیارت صبح 10 بجے پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوگا جو کہ خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا۔

اسی طرح صبح 7 بجے امام بارگاہ بوہڑ والا چوک سے زیارت برآمد ہوگی۔ دن 11 بجے شادمان میں مجلس اور جلوس برآمد ہوگا۔ صبح 10 بجے ماڈل ٹاؤن میں مجلس اور جلوس برآمد ہوگا۔ 

صبح 10 بجے ہی صدر بازار لاہور میں مجلس اور جلوس برآمد ہوگا۔ نثار حویلی میں مجلس کا آغاز صبح 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔ جس کا اختتام 10 محرم کی شام کربلاگامے شاہ پر ہوگا۔ 

دوپہر 12 بجے دھرم پورا مین روڈ پر زیارت برآمد ہوگی۔ اسی طرح ایک مجلس اور زیارت صبح 10 بجے ایبٹ روڈ سے برآمد ہوگی۔

مزیدخبریں