ایک نیوز: کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اکرم ابڑو اپنے بیٹے سمیت جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کےمطابق کراچی ڈیفنس فیز7 میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اکرم ابڑو, انکے بیٹے شہریار سمیت 3 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 2افراد زخمی ے ہیں۔واقعے کا زخمی ارشاد بھی دم توڑ گیا ہے جس کے بعدجاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہےکہ فائرنگ س کا واقعہ کا ذاتی دشمنی لگتا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں زخمیوں میں اسلم ابڑو کے 2 بھتیجے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق متعدد موٹرسائیکلوں میں سوار نامعلوم افراد نے گاڑی کو گھیرے میں لے کر اس پر فائرنگ کی جس میں چار افراد سوار تھے۔ ایک فرد موقع پر جاں بحق ہوا جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی ہونے والے 44 سالہ عبداللہ خان اور 42 سالہ ارشاد علی رکن اسمبلی اسلم ابڑو کے دوست ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والے شہریار ولد اکرم ابڑو اسپتال پہنچنے پر انتقال کرگئے۔ عبداللہ اور ارشد علی اور اکرم ابڑو شدید زخمی ہوئے۔ بعدازا ں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرم ابڑو بھی انتقال کرگئے۔ اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ ہیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ ابریز علی عباسی نے جائے وقوع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکرم ابڑو اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والوں نے نشانہ بنایا ۔گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، دو افراد شدید زخمی ہوئے۔دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ایک شخص بچ گیا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ واردات میں کم از کم دو قسم کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ٹرپل ٹو رائفل اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں۔ تفتیش جاری ہے ۔ میڈیا کو صورت حال سے آگاہ کریں گے۔
ایڈیشنل ڈی آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے جناح ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح 11:50 پر پیش آنے والے واقعے میں اکرم ابڑو اور ان کے ساتھ موجود پانچ افراد نشانہ بنے۔ اکرم ابڑو اور ان کے ساتھی پانچ افراد گھر سے نکلے تھے،ابتدائی معلومات کے مطابق ان کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ سے 50 کے قریب خول ملے ہیں جسے فرانزک کے لئے بھیج دیا گیا ہے،واقعہ میں بڑے اور چھوٹے ہتھیار کا استعمال کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے،جاعہ وقوعہ کی جیو فینسگ کی جارہی ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ڈی ائی جی ساوتھ عرفان بلوچ کی سربراہی میں کیس کی تفتیش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ٹیم میں ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا، ابریز عباسی، ایس ایس پی ایس ائی یو کے جنید شیخ شامل ہیں۔بہت جلد اس مسئلے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے، بظاہر لگتا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہے۔جو سامنے بیٹھے تھے ان کو باقاعدہ ٹارگٹ کیا گیا ہے، واقعہ دہشتگردی کا نتیجہ نہیں ہے۔ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسلم ابڑو کے بھتیجے شہریار ابڑو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کے بھائی اکرم ابڑو کو اسپتال مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔
سندھ بار کونسل نےاکرم ابڑو ایڈوکیٹ کے قتل کی شدید مذمت کی۔سندھ بار کونسل کا کہنا ہےکہ سفاکانہ طریقے سے قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سندھ بار کونسل نےآئی جی سندھ اور دیگر اتھارٹیز سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ بار کونسل نے کہا کہ ڈیفنس فائرنگ میں زخمی ہونے والی اکرم ابڑو سندھ بار کونسل کے ممبر ہیں، اکرم ابڑو ایڈووکیٹ جیکب آباد وکالت کرتے ہیں۔