ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور مینیجر حیدر اظہر نے فرنچائز چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حیدر اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فرنچائز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدر اظہر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج میری ملتان سلطانز کے ساتھ اننگز کا اختتام ہورہا ہے، گزشتہ 6 سال اپنے پروفیشن اور شوق کو ایک ساتھ پروان چڑھانے کا موقع ملا، اس دوران میں متعدد لوگوں سے ملا اور بہت کچھ سیکھا۔
حیدر اظہر نے لکھا کہ فرنچائز کے مالکان، کھلاڑیوں، کوچز، اسپانسرز، اسٹاف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ 2 ہفتے سے میں عالمگیر ترین کو شکریہ ادا کرنے کے لیے صحیح الفاظ تلاش کررہا ہوں اور اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی بھی کوشش کررہا ہوں کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے لیکن میں ناکام رہا۔
Today marks the end of my innings at the @MultanSultans franchise.
— Haider Azhar (@HaiderAzhar) July 25, 2023
These past six years gave me an opportunity to combine my profession with my passion, to live a dream, and to interact with and learn from so many wonderful people. Team owners, players, coaches, sponsors,…
سی او او ملتان سلطانز نے عالمگیر ترین کو شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھ پر بھروسہ کیا اور ملتان سلطانز جیسی خوبصورت ٹیم بنانے کا موقع دیا۔ یہ فرنچائز اب آپ کے بغیر پہلے جیسی نہیں رہے گی اور آپ کی موت بڑی وجہ ہے کہ میں اب اسے چھوڑ کر نئے چیلنج کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
خیال رہے کہ 2017 میں پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس وقت ملتان سلطانز کا قیام ہوا۔